پندرہویں سالانہ ربیع الشھادۃ سیمینار کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں محفل مشاعرہ۔۔۔۔۔

حضرت امام حسین(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع)، حضرت عباس(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کا جشن میلاد منانے کے لیے پندرھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی تقریبات کے ضمن میں مغربین کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں ایک محفل مشاعرہ منعقد ہوئی کہ جس میں شعراء کرام نے عربی زبان کے عراقی لہجہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اس محفل میں (أحمد الوائلي.. نجف/ سعد الزبيدي.. ميسان/ عباس طالب.. ناصريّة / صباح الطائي.. بابل / صفاء الصمت.. كربلاء/ علي الصفراني.. السماوة / زين العابدين السعيدي.. كربلاء/ محمد الأعاجيبي.. السماوة) نے اہل بیت اطہار(ع) کی شان میں قصائد پڑھ کر حاضرین سے داد تحسین وصول کی۔
اس محفل میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شعراء کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بات واضح رہے کہ خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ماہ شعبان کے ابتدائی ایام میں ربیع الشھادۃ سیمینار منعقد کیا جاتا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں محفل مشاعرہ کو اہم حیثیت حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: