پندرہویں ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹول کے ضمن میں ہونے والی ریسرچ کانفرنس کا چوتھا اور اختتامی سیشن

پندرہویں ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹول کے ضمن میں ’’امام حسین علیہ السلام قوموں کے لیے مینار ہدایت اور اقدار کے اصلاح کنندہ ‘‘ کے عنوان سے ہونے والی ریسرچ کانفرنس کا چوتھا اور اختتامی سیشن بروز جمعرات 5 شعبان 1440 ہجری بمطابق 11 اپریل 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حضرت امام حسن ہال میں منعقد ہوا۔

اس سیشن میں ملکی اور غیر ملکی اعلی علمی، ادبی اور ثقافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کے اختتامی سیشن میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید جعفر الموسوی اور دونوں مقدس روضوں کے سینئر آفیشلز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے سورہ فاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد اس سیشن کے دوران درج ذیل عنوانات کے تحت پیش کیے جانے والے تحقیقی مقالات کا خلاصہ پیش کیا گیا۔

1-کاتب کا نام: شيخ عصام الحمد/ ملک: يمن/ مقالہ کا عنوان: (روايات فضائل الإمام الحسين –عليه السلام– عن الأئمّة الأطهار)

2-کاتب کا نام: شيخ مسلم الرضائي/ ملک: افغانستان/ مقالہ کا عنوان: (البحث الفقهيّ في كتب المقتل الحسينيّ.. إكسير العبادات للفاضل الدربنديّ أنموذجاً)،

3-کاتب کا نام: شيخ الدكتور حيدر مسجدي/ملک: إيران/ مقالہ کا عنوان: (قراءةٌ جديدة لروايات التحريف)،

سیشن کے اختتام پر محققین اور حاضرین کے درمیان دلچسپ اور معلوماتی سوال و جواب کا وقفہ بھی شامل تھا۔ کانفرنس کے اختتام پر سیشن میں شریک محققین کو اعزازی اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: