پندرہویں ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے حضرت امام حسین علیہ السلام پر بہترین کتاب تحریر کرنے کے مقابلے میں جیتنے والے مصنفین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے

پندرہویں ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کے ضمن میں ہونے والے تالیف و تصنیف کے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تصنیف و تالیف کے یہ مقابلے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شخصیت مبارکہ کے بارے میں کتاب تحریرکرنے کے لئے منعقد کئے گئے تھے۔

ان نتائج کے اعلان اور مقابلے میں جیتنے والے موصنفین کے اعزاز میں بروز جمعۃ المبارک روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیاء ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید جعفر الموسوی، دونوں مقدس روضوں کے سینئر آفیشلز اور ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول میں مدعو کیے جانے والے مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر عراق کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد اس مقابلے کی سپروائزنگ کمیٹی کی کی جانب سے ڈاکٹر طلال الكمالي نے ان مقابلوں کے انعقاد کے اغراض و مقاصد اور بہترین کتاب کے انتخاب کے لیے کیے جانے والے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد مقابلے کے ونرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور انہیں اعزازی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔

سپروائزنگ کمیٹی کے نتائج کے مطابق بہترین دس کتب اور ان کے مصنیفین کے نام درج ذیل ہیں۔

1- ڈاکٹر محمد عيدان العبادي/ دفاعٌ عن تاريخ عاشوراء، ردود على شبهات ابن تيميّة حول أحداث واقعة الطفّ.
2- نور مهدي كاظم الساعدي/ رمزيّة الشعائر الحسينيّة – قراءة في الموروث الدينيّ والاجتماعيّ.
3- علاء جبر محمد الموسوي/ خصائص شخصيّة الإمام الحسين(عليه السلام) – الأصول – المكوّنات – القدرات.

4- محسن وهيب عبد ناصر السعداوي/ الإمام الحسين(عليه السلام) وراث الأنبياء.
5- يوسف مدنن/ الفكر الإنسانيّ وآثاره التربويّة عند الإمام الحسين(عليه السلام).
6- أحمد عليوي/ السمات القياديّة لنهضة الإمام الحسين(عليه السلام).
7- هادي عبد النبي التميمي/ حياة الإمام الحسين وثورته المباركة.
8- عباس اسماعيل/ الإمام الحسين في مرحلة الطفولة.
9- صالح الطائي/ الحسين حاكماً.
10- آلاء صافي الخضيري/ الإمام الحسين في فكر عبّاس العقّاد.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: