کربلا انٹرنیشنل بک فیئر کے دوران کتاب  (مفاهيم عصريّة عن فاطمة الزهراء (عليها السلام))  کی تقریب رونمائی۔

کربلا انٹرنیشنل بک فیئر کے ضمن میں کئی ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں بھی کامیابی سے جاری و ساری ہیں۔ اسی سلسلے کربلا انٹرنیشنل بک فیئر کے دوران ممتاز مصنف علی زیدی کی تصنیف کردہ کتاب (مفاهيم عصريّة عن فاطمة الزهراء (عليها السلام)) کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کربلا انٹرنیشنل بک فیئر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق معنن کے علاوہ کئی اعلی علمی، ثقافتی اور ادبی شخصیات اور مصنفین نے شرکت کی۔

تقریب رونمائی کے موقع پر کتاب کے مختلف ابواب اور طریقہ تحریر کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ کتاب اپنی نوعیت اور موضوع کے حوالے سے ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے اور اس میں جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ اور ان کی خدمات کے بارے میں ایک نئے زاویے سے گفتگو کی گئی ہے۔ تقریب کے دوران مؤلف کی دستخط شدہ دسیوں کتابیں بھی حاضرین کو تحفتاً پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: