خواتین کی ریسرچ کانفرنس میں 37غیر ملکی اور 44 سے زائد عراقی خواتین ریسرچرز کی شرکت

پندرہویں سالانہ ربیع الشہادہ فیسٹیول کے ضمن میں خواتین کے ثقافتی اور علمی پروگرامز بھی جاری ہیں اور انہی پروگراموں میں سے ایک خواتین کی ریسرچ کانفرنس بھی ہے۔ ''عاشورا کے بعد خواتین کا کردار اور دور حاضر کے درپیش چیلنجز'' کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس ریسرچ کانفرنس میں 37 غیر ملکی خواتین ریسرچرز جبکہ 44 سے زائد عراقی خواتین ریسرچرز نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے سید الاوصیاء ہال میں اس کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد کانفرنس کے پہلے ریسرچ سیشن میں شریک خواتین ریسرچرز نے تحقیقی مقالات پیش کیے جو کہ درج ذیل ہیں:

پہلا تحقیقی مقالہ : ڈاکٹر راغدة المصريّ/ ملک: لبنان/ مقالہ کا موضوع: (الأسرة والمرأة المسلمة.. الواقع والتحدّيات)

دوسرا تحقیقی مقالہ : سيّدة زكيّة بنت سيّد علي شرف/ ملک: بحرين/مقالہ کا موضوع: (دور المرأة في عمليّة التغيير والإصلاح)

تیسرا تحقیقی مقالہ : ڈاکٹر هناء السوداني/ ملک: إيران/ مقالہ کا موضوع: (دور المرأة السياسيّ.. واقعة الطفّ أنموذجاً)

اس ریسرچ سیشن کے وقفہ سوالات کے دوران حاضرین کی جانب سے متعلقہ موضوعات پر کئی سوالات بھی کیے گئے اور متعدد اہم مسائل بھی زیر بحث لائے گئے۔

کانفرنس کے اختتام پر ریسرچرز کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس کو درج ذیل مقاصد کے تحت منعقد کیا گیا تھا:

نمبر 1: سانحہء کربلا اور اس کے بعد کے واقعات میں خا تون کے کردار کو آئمہ اطہار علیہم السلام کے نقطہ نظر کے مطابق اجاگر کرنا۔

نمبر 2: اسلام میں عورت کا مقام۔

نمبر3: عصر حاضر میں عورت کو درپیش مسائل
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: