روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے 200 ٹرکس پر مشتمل قافلہ امدادی اشیاء لے کر صوبہ میسان پہنچ چکا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایات کی روشنی میں ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

بروز جمعہ 6 شعبان 1440ھ بمطابق 12اپریل 2019ء کو 200 ٹرکس پر مشتمل قافلہ امدادی اشیاء لے کر میسان پہنچا۔ ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے انچارج شیخ عباس العکاشی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: اعلی دینی قیادت اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹریٹ کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی فوری بحالی اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیےہنگامی بنییادوں پر امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا گيا تھا جو تاحال جاری ہیں اورصوبہ میسان کے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ہم امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب بھیجا جانے والا یہ امدادی قافلہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں سیلاب متاثرین کو خوراک، لباس اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جا رہیں ہیں جبکہ دوسرا حصہ بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کو کرنے کے لیے انجینیئرنگ سپورٹ پر مشتمل ہے۔ اس انجینیئرنگ یونٹ میں موجود انجینیئرز اور ورکرز دن رات سڑکوں، پلوں اور رہائشی علاقوں کی بحالی کے کاموں میں مشغول ہیں۔

صوبہ میسان کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ماجد کاظم نے اعلی دینی قیادت اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے وسیع پیمانے پر کی جانے والی امدادی کاروائیوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: یہاں دو ہزار سے زائد خاندان سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں لیکن صوبہ میسان کے سروسز ڈیپارثمنٹ، اعلی دینی قیادت اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے جاری امدادی کاروائیوں کی بدولت ہم صورت حال کو کافی حد تک قابو میں رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: