ربیع الشہادہ فیسٹیول کے ضمن میں ہونے والے شاعری کے مقابلے کے نتائج کا اعلان اور کامیاب شعراء کے اعزاز میں تقریب

پندرہویں ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کے ضمن میں ہونے والے شاعری کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کرنے اور کامیاب شعراء حضرات کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یہ تقریب پندرہویں ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کے چوتھے دن بروز جمعۃ المبارک 6 شعبان 1440 ہجری بمطابق 12 اپریل 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خاتم الانبیاء ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے آغاز میں مصرکے نامور قار ی عدلی ابو مصطفی نے خوبصورت اور پر اثر آواز میں تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔ اس کے بعد اس مقابلے کی جیوری کمیٹی کی جانب سے الشيخ فضل مخدّر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کے ہمیں موصول ہونے والے 109 قصائد انتہائی ادبی اور اعلی معیار کے حامل تھے اور ان میں سے دس بہترین قصائد کے انتخاب کے لیے عربی زبان کے نامور شعراء کرام پر مشتمل ایک جیوری کمیٹی بنائی گئی تھی اس کمیٹی کے حتمی نتائج کے مطابق پہلے دس بہترین قصائد اور ان کے لکھنے والے شعراء حضرات کے نام درج ذیل ہیں۔

10: شاعر فاضل عباس عبيد/ ملک: عراق/ قصيدہ: (أبجديّةُ الطفّ).
9: شاعر كريم صبي ناصری/ ملک: عراق/ قصيدہ: (جرحٌ على باب الغار).
8: شاعر ناصر زين/ ملک: بحرين/ قصيدہ: (ميلادٌ بلغة العرش).
7: شاعر حسام البطّاط/ ملک: عراق/ قصيدہ: (رحلةٌ الى سيّد المعنى).
6: شاعر حسين علي آل عمّار/ ملک: سعودی عرب/ قصيدہ: (قبل أن تولد الرؤى).
5: شاعر حسين عبّاسي/ ملک: إيران / قصيدہ: (ترجمانُ الله محتشدا بالخلد).
4: شاعر أحمد رضي سلمان/ ملک: بحرين/ قصيدہ: (إلياذةٌ من سورة النحر).
3: شاعر نذير المظفّر/ ملک: عراق/ قصيد: (تلاوةُ الدم).
2: شاعرہ محترمہ فاتحة معمري/ ملک: الجزائر/ قصيدہ (وليُّ الماء).
1: شاعر مهدي النهيري/ ملک: عراق/ قصيدہ: (قلقٌ ولكن الحسين).

تقریب کے آخر میں شعراء کرام میں انعامات اور اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: