کربلا انٹرنیشنل بک فیئر کا اعزاز: 35 ہزار سے زائد عنوانات پر مشتمل ہزاروں کتابیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں

پندرہویں سالانہ ربیع شہادہ ثقافتی فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کی جانے والی ’’کربلا انٹرنیشنل بک فیئر‘‘ لوگوں کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز رہی۔ نمائش میں آنے والے لوگوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آیا اور نمائش کے آخری دن تک یہاں آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔

کربلا انٹرنیشنل بک فیئر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق عبّاس معن کے مطابق سال بہ سال اس نمائش کی انتظامی امور میں بہتری اور اس نمائش میں شرکت کرنے والے اداروں اور پبلشنگ ہاؤسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سال نمائش میں مختلف شعبہ ہائے زندگی (مذہبی، ثقافتی، ادبی، علمی، ادارہ جاتی اور بچوں سے متعلقہ) سے متعلق 35000 سے زائد عنوانات پر ہزاروں کتابیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔ ان میں ایسی کتابیں بھی شامل ہیں جو کہ بالکل نہیں تھیں اور پہلی بار اس نمائش میں رکھی گئی تھیں۔

نمائش کی انتظامی کمیٹی نے نمائش میں شریک اداروں اور پبلشنگ ہاؤسز کو مکمل معاونت فراہم کرتے ہوئے ہر طرح کے ٹیکنیکل اور لاجسٹک معاملات کو احسن طریقے سے نبھایا۔

اس نمائش کی انتظامیہ اور سپروائزری کمیٹی نے سخت محنت اور تمام تر ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہوئے کوئی ایسی کتاب جو کسی بھی حوالے سے متنازعہ ہو نمائش میں شامل نہیں کی۔ اس کے علاوہ ایسی کتابیں جو عراق کی سالمیت سے کسی بھی طور متصادم ہوں کو نمائش میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے کتابیں جو فرقہ واریت پر مبنی ہوں یا کسی بھی مذہب کی رسومات اور تعلیمات سے متصادم ہوں یا غیر اخلاقی مواد پر مشتمل ہوں کو نمائش میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس نمائش کے دوران کسی ایسے لٹریچر یا تحریر کو بھی نمائش کا حصہ بننے نہیں دیا گیا جو اس مقدس شہر کی حرمت کے منافی ہو یا پھر تباہ کن سماجی اور معاشرتی رویوں کو فروغ دینے کا باعث ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: