ربیع الشہادہ فیسٹیول میں شریک مہمانوں کے ساتھ فیسٹیول کی انتظامیہ کا اجلاس اور الإسلام لماذا ویب سائٹ کا افتتاح

ربیع الشہادہ فیسٹیول میں شریک مہمانوں اور فیسٹیول کی انتظامیہ کا ایک اہم اجلاس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے امام ہادی(ع) کمپلیکس میں ہوا جہاں ربیع الشہادہ فیسٹیول کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں عمومی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تلاوت قرآن مجید کے ساتھ اجلاس کے باقاعدہ آغاز کے بعد فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی کے رکن اور روضہ مبارک امام حسین(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری افضل شامی نے استقبالیہ خطاب کیا جس کے بعد حاضرین نے ربیع الشہادہ فیسٹیول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اسی اجلاس کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکز الکفیل برائے عالمی ابلاغ کے انچارج جسام سعیدی اپنے مرکز کی نئی ویب سائٹ (الإسلام لماذا) کے بارے میں حاضرین کو بریفنگ دی جس کے بعد ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

واضح رہے الإسلام لماذا اسلام۔۔۔کیوں؟ میں ایک معتدل طرز فکر کو اپنایا گیا ہے جس میں ہم علمی اور عصری وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی بات آپ تک پہنچائیں گے تاکہ ایک معتدل انسانی فکر کا معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔

تخلیق، خالق اور دین کے بارے میں آپ کے سوالوں کا جواب دیا جاے گا۔۔

انسانی زندگی میں دین کا وجود اور اس کے فوائد پر بحث کی جاے گی۔۔

اس میں ہر بات کو فطرت سلیم پر پرکھا جائے گا قبل اس کے کہ سقیم افکار اور آئیڈیالوجی اس پر غالب آکر فطرت سلیم کو بکھیر دے، غلط سوچ اسے ٹکڑے ٹکرے کرے اورحقیقت سے دور پھینک دے.

اسلام...... کیوں؟

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: