پندرھویں سالانہ ربیع شہادہ ثقافتی فیسٹیول میں مدعو کئے گئے معزز مہمانوں کا العمید یونیورسٹی اور وارث الانبیاء یونیورسٹی کا دورہ

پندرھویں سالانہ ربیع شہادہ ثقافتی فیسٹیول میں مدعو کئے گئے معزز مہمانوں نے فیسٹیول کے آخری روز العمید یونیورسٹی اور وارث الانبیاء یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ یونیورسٹیز کا یہ دورہ فیسٹیول کےطے شدہ پروگرام کا حصہ تھا اور اس کا مقصد فیسٹیول میں مدعو کئے گئے مہمانوں کو ان اداروں میں ہونے والے علمی، تحقیقی، سائنسی اور رفاہی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس دورہ کے پہلے حصے میں مہمانوں کو روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کی وارث الانبیاء یونیورسٹی لے جایا گیا جہاں یونیرسٹی کے صدر ڈاکٹر طالب حسن موسی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس وزٹ کے دوران مہمانوں نے یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر طالب حسن موسی نے مہمانوں کو یونیورسٹی کے کے کیریکولم، کالجز، ڈپارٹمنٹس اور پراجیکٹس کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

اس کے بعد مہمانوں کا یہ وفد العمید یونیورسٹی پہنچا جہاں یونیورسٹی کے صدر مسٹر جاسم المرزوكي نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مہمانوں کو یونیورسٹی کے میٹنگ ہال میں لے جایا گیا۔ ڈاکٹر جاسم المرزوكي نے مہمانوں کو یونیورسٹی کے تحت چلنے والے مختلف کالجز، فیکلیٹیز خصوصا فیکلٹی آف میڈیسن، ڈینٹسٹری اور نرسنگ کے بارے میں مختصرا معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ العمید یونیورسٹی میں رائج جدید طریقہ تدریس، اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی پیشہ ورانہ اور علمی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جاری پروجیکٹس اور مستقبل کے لیے طے کیے جانے والے لائحہ عمل اور پروجیکٹس کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔

دورے کے اختتام پر مہمانوں نے دونوں علمی اداروں کی خدمات اور معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراق میں موجود مقدس مذہبی اداروں کو اس طرح علمی اور ادارہ جاتی سہولیات اور خدمات فراہم کرتے ہوئے دیکھ کر نہایت خوشی ہوئی اور امید ہے کہ عراق میں تعلیمی، علمی اور تحقیقی میدان میں ترقی کے لیے یہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: