پندرہویں سالانہ ربیع شہادت ثقافتی فیسٹول کے ضمن میں خواتین کی جانب سے منعقد کی جانے والی علمی، ثقافتی اور ادبی سرگرمیاں اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہیں

پندرہویں سالانہ ربیع شہادت ثقافتی فیسٹول کے ضمن میں خواتین کی جانب سے منعقد کی جانے والی علمی، ثقافتی اور ادبی سرگرمیاں اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہیں۔ ان تقریبات کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے بروز اتوار 8 شعبان 1440ھ بمطابق 14 اپریل 2019 کو ایک اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے سید الاوصیاء ہال میں منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر سارا محمد علی نے انتظامی کمیٹی خواتین ونگ کی جانب سے فیسٹیول میں شریک سکالرز، مہمانوں اور سپروائزرز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔

اس کے بعد مدارس الکفیل القرآنیہ النسويّة کی انچارج بشرى الكناني نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس کے بعد مس فاطمہ عبداللہ علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس کے بعد بغداد یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ زہرا زاہد نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے فضائل میں ایک خوبصورت نظم پیش کی۔ اس کے بعد میڈیا سے تعلق رکھنے والے مس ریان جمال ردا نے کمیونیکیشن سسٹم اور اس کی امپلیمنٹیشن پر لیکچر دیا۔

تقریب کے اختتام پر شارٹ سٹوری رائٹنگ مقابلے کے ونرز کا اعلان کیا گیا جو کہ درج ذیل ہیں۔

پہلی پوزیشن : قصّة الحلقة المفقودة رائیٹر مريم الخفاجي.

دوسری پوزیشن: قصّة قمر كربلاء رائیٹر رجاء البيطار.

تیسری پوزیشن: قصّة رصاصة رائیٹر ناعمة رقيّة تاج.

تقریب کے اختتام پر فیسٹیول میں شرکت کرنے والے کرنے والی مہمان خواتین اور ان تقریبات کی انتظامی یونٹس کو اعزازی اسناد اور شیلڈ سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: