عراق میں موجود شیعہ مزارات و مقامات مقدسہ کے سیکرٹریٹ نے بھی کربلا میں منعقد ہونے والے پندرھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول میں بھر پور انداز میں شرکت کی ہے اور فیسٹیول کے ضمن میں لگائی گئی کتابی نمائش ’’معرضِ كربلاء الدوليّ للكتاب‘‘ میں بھی اپنی منشورات پر مشتمل منفرد سٹال لگایا ہے۔
شیعہ مزارات کے سیکرٹریٹ کی جانب سے کربلا انٹرنیشنل بک فیئر میں عراق میں موجود مزارات کے بارے میں معلوماتی کتابوں اور پمفلٹس کے علاوہ مختلف دینی اور ثقافتی منشورات کو نمائش کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام حسین(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع)، حضرت عباس(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کا جشن میلاد منانے کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ماہ شعبان کے ابتدائی ایام میں ربیع الشھادۃ سیمینار منعقد کیا جاتا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابی نمائش کو اہم حیثیت حاصل ہے۔