کربلا انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا سٹال نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے

ربیع الشہادہ فیسٹیول کی ضمن میں جاری ثقافتی و علمی پروگراموں میں کربلا انٹرنیشنل بک فیئر کو خاص اہمیت حاصل ہے اس کتابی نمائش میں سینکڑوں کتابی اداروں نے اپنے سٹال لگا رکھے ہیں کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سٹال بھی شامل ہے یہ سٹال اپنی منفرد حیثیت کے ساتھ پوری نمائش میں لوگوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال میں سائنسی، ثقافتی، دینی، تاریخی اور بہت سے دیگر موضوعات پر مشتمل ہزاروں کتابیں، رسالے اور برقی لائبریریاں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں کہ جن سے استفادہ کرنے کی خواہش ہر آنے والے کی زبانی و جسمانی گفتگو سے واضح ہوتی ہے۔ سٹال کو دیکھنے کے لیے ہر آنے والا شخص روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی منشورات کو بیش قیمت علمی خزانہ قرار دے رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: