کربلا انٹرنیشنل بک فیئر کے دوران کتاب (إبانة الوسن عن مكتبة أبي محمّد الحسن) کی تقریب رونمائی۔

کربلا انٹرنیشنل بک فیئر کے ضمن میں متعدد ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں دیکھنے میں آئيں جن میں محقّق سيد جعفر حسينی اشكوری کی کتاب (إبانة الوسن عن مكتبة أبي محمّد الحسن) کی تقریب رونمائی کا انعقاد ببھی شامل ہے۔ اس تقریب میں بہت مذہبی، علمی، ثقافتی اور ادبی شخصیات اور مصنفین نے شرکت کی

تقریب رونمائی کے موقع پر محقّق سيد جعفر حسينی اشكوری نے اس کتاب کے محتویات کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا اور اپنے ہاتھ سے دستخط شدہ دسیوں کتابیں حاضرین کو تحفتاً پیش کیں۔

واضح رہے کہ یہ کتاب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کی منشورات میں سے ایک ہے، یہ کتاب آيت الله سيد حسن الصدر (ت1354هـ) کی لائبریری کی فہرست پر مشتمل ہے جسے ان کے بیٹے سيّد علي كاظمی (ت1380هـ) نے ترتیب دیا تھا اور محقّق سيد جعفر حسينی اشكوری نے اس کی تحقیق کے فرائض سرانجام دیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: