روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے نجف اشرف میں جدید ترین تعلیمی ادارے کا قیام

ملک میں جدید تعلیم، سائنس اور تحقیق کے فروغ کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کئی ایجوکیشنل پروجیکٹس پر کام کیا جارہا ہے اور باب العلم حضرت علی علیہ السلام کے شہر نجف اشرف میں الکفیل ایجوکیشنل کمپلیکس کا قیام بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان ایجوکیشن پروجیکٹس میں سے ہے۔

بروز اتوار 8 شعبان 1440 ھ مطابق 14 اپریل 2019 کو الکفیل ایجوکیشنل کمپلیکس کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ اس تعلیمی ادارے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد اس ایجوکیشنل کمپلیکس کے کالج آف فارمیسی میں کیا گیا تھا۔ افتتاحی تقریب میں ممتازعلمی، ادبی، سماجی اور دینی شخصیات کے علاوہ ہائر ایجوکیشن اینڈ سائنٹیفک ریسرچ کے وفاقی وزیر ڈاکٹر قصي السهيل ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، سینئر آفیشلز اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن پاک کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس کے بعد نامور شاعر احمد علاوی نے اس پروجیکٹ کے قیام میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خوبصورت نظم پڑھی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور حاضرین نے یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔

واضح رہے کہ الکفیل ایجوکیشنل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد خصوصی طور پر پندرہویں ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کے موقع پر کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: