روضہ مبارک امام علی علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرلز کا دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر نے نجف اشرف میں روضہ مبارک امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے دورے کا شرف حاصل کیا۔ مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد انھوں نے روضہ مبارک حضرت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی سیکرٹری جنرل انجینئر یوسف شیخ رضائی سے ملاقات بھی کی۔

اس ملاقات کے دوران باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے، دو طرفہ تعاون کو بڑھانے، دونوں مقدس روضوں کی جانب سے جاری ترقیاتی پروجیکٹس، کربلا اور نجف کے مقدس شہروں میں آنے والے زائرین کو بہترین خدمات اور سہولیات کی فراہمی اور دیگر کئی اہم امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ اپنے دورے کے اختتام پر سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر نے روضہ مبارک حضرت علی علیہ السلام کےسینئر آفیشلز اور خدام کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور روضہ مبارک حضرت علی علیہ السلام خدام کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں دنیا اور آخرت میں کامیابیاں عطا فرمائے اور زائرین کی خدمت کرنے کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: