مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے قریب جدیدترین سینٹری کمپلیکس کی تعمیر شروع کی جا چکی ہے۔

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زائرین کو مہیا کی جانے والی سہولیات اور خدمات کو بہتر سے بہترین بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کی تعمیر نو اور توسیع کا منصوبہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ اینڈ منٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے قریب جدیدترین سینٹری کمپلیکس کی تعمیر شروع کی گئی ہے کیونکہ یہاں پہلے سے موجود سینیٹری کمپلیکس پرانا ہونے کی وجہ سے اپنی گنجائش کے لحاظ سے بہت چھوٹا اور توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ کئی طرح کے مسائل کا شکار ہے۔

زیر تعمیر سینیٹری کمپلیکس میں خواتین اور مرد حضرات کے لئے علیحدہ علیحدہ حصےتعمیر کئے جائیں گے۔ اس سینٹری کمپلیکس میں ہوا کی آمدورفت کے لیے جدید ترین نظام بھی لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ روشنی، بجلی، نگرانی اور وارننگ کے جدید نظام بھی موجود ہوں گے۔ سینٹر کمپلیکس میں پانی اور سیوریج کے نظام کے لیے بھی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سینیٹری کمپلیکس میں سنٹرل ہیٹنگ اورایئر کنڈیشننگ نظام کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ موسم اور دیگر عوامل سے حفاظت کے لیے کمپلیکس کے فرش پر جدید سرامک ٹائلز لگائی جائیں گی اور دیواروں کو پانی،سیم، موسمی حالات سے محفوظ رکھنے کے لیے خاص مٹیریل سے کوڈنگ کرنے کے بعد پلستر کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: