روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے میسان اور واسط کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں پر ایک نظر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے میسان اور واسط کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور اب تک کی جانے والی اہم امدادی کاروائیاں درج ذیل ہیں۔

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سےبروز جمعہ 6 شعبان 1440ھ بمطابق 12اپریل 2019ء کو 200 ٹرکس پر مشتمل قافلہ امدادی اشیاء لے کر میسان پہنچا۔ سیلاب متاثرین کو خوراک، لباس، کمبل، خیمے اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی گیئں۔

اعلی دینی قیادت کی ہدایت پر العباس فائٹنگ سکواڈ کی انجینئرنگ یونٹس بھی ملک کے جنوبی حصوں میں پہنچ چکی ہیں اور امداد اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

العباس فائٹنگ اسکواڈ کی میرین فورسز کے یونٹس بھی آفت زدہ علاقوں میں موجود ہیں اور دن رات امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئےہیں۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کے ریزرو فورسز کے دستے بھی سیلاب سے متاثرہ صوبوں میں لوکل حکومتوں کوامدادی کاروائیوں میں تعاون فراہم کر رہےہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئی اور ذیلی ادارے بھی متاثرین کی مدد کے لیے وسیع پیمانے پر امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نورالہدایہ کلچرل فاؤنڈیشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائی اشیاء، فرنیچر، کمبل، دیگر ضروریات زندگی اور کپڑے فراہم کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: