العباس فائٹنگ سکواڈ کے سپروائزر مسٹر میثم الزیدی کا صوبہ مسیان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ کے سپروائزر مسٹر میثم الزیدی نے صوبہ مسیان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد العباس انجینئرنگ یونٹس کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینا تھا۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کے سپروائزر مسٹر میثم الزیدی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تازہ ترین صورت حال جاننے کے لئے میسان کے گورنر مسٹر علی سے ملاقات بھی کی۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کے میڈیا نے دورے کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر الزیدی نے گورنر کے ہمراہ کوٹ ڈسٹرکٹ کے علاقے علی الشرقی کا دورہ کیا اور العباس انجینئرنگ یونٹس کی جانب سے کی جانے والی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میسان کے گورنر نے العباس انجینئرنگ یونٹس کی جانب سے علی الشرقی کے شہری اور رہائشی علاقے کو سیلاب کے پانی سے بچانے کے لیے کئے جانے والے اقدامات اور امداد پر شکریہ ادا کیا۔

مسٹر میثم الزیدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : اعلی دینی قیادت کے نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشل سید احمد صافی کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر مدد اور بحالی کے لیے العباس فائٹنگ سکواڈ کے دستوں،ریزرو فورسز اور انجینئرنگ یونٹس کو یہاں بھیجوایا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: