روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے نیمہ شعبان کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کو خوش آمدید کہنے کے لیے سکیورٹی اور سروسز پلان کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بسلسلہ نیمہ شعبان جو کہ بدھ کی شام 15شعبان 1440 ہجری کو ہے کےحوالے سے سیکیورٹی اور سروسز پلان ترتیب دیا جا چکا ہے تا کہ اس مبارک شب کو زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی تحفظ اور سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے، بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ پرسکون ماحول میں بغیر کسی رکاوٹ کے مراسم زیارت کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبے خصوصا جن کا زائرین سے براہ راست تعلق اور واسطہ ہے نے اپنے شعبہ جاتی امور کے لحاظ سے حتمی پلان ترتیب دے دیا ہے اور اس پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکٹریٹ کی جانب سے منظوری کے منتظر ہیں۔

سیکیورٹی اور سروسز پلان کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر اور تمام شعبہ جات کے سربراہوں کے درمیان کئی میٹنگز ہو چکی ہیں تاکہ شعبان کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کو مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے پرامن اور باسہولت ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

زائرین کی بہت بڑی تعداد کے پیش نظر روضہ مبارک کی جانب سے سیکیورٹی اور خدماتی منصوبہ میں زائرین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے بعد اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ زائرین کی نقل و حرکت کو بغیر کسی رکاوٹ اور پیچیدگی کے آسان بنایا جائے اور اس سلسلہ میں تمام شعبوں کی جانب سے تمام تر ممکنہ انسانی اور مادی وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے تاکہ اس بابرکت اور عظیم رات کو آنے والے زائرین سہولت اور آسانی کے ساتھ پرسکون انداز میں مراسم زیارت کی ادائیگی اور عبادات بجا لاتے ہوئے اس بابرکت رات کی فضیلتوں، برکتوں اور ثمرات سے فیض یاب ہوسکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: