روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی نے’’روزبہ‘‘ کی شاندار کامیابی، بہترین ہدایت کاری اور سکرین پلے کو سراہتے ہوئے فلم کےڈائریکٹر اظہر خامس کو اعزازی سند سے نوازا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی نے الکفیل سینٹر فار پروڈکشن اینڈ آرٹسٹک فوٹو گرافی کےڈائریکٹر اظہر خامس کو فلم’’روز بہ‘‘ کی شاندار کامیابی، بہترین ہدایت کاری اور سکرین پلے کو سراہتے ہوئے اعزازی سند سے نوازا ہے۔ فلم روزبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم صحابہ حضرت سلمان محمدی (سلمان فارسی) پر بنائی گئی ہے۔ اس فلم کو لوگوں اور ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے اور اس فلم کے پہلے شو جو کہ بغداد نیشنل تھیٹر میں پیش کیا گیا تھا میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سید احمد صافی نے فلم ڈائریکٹر اظہرالخامس کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں ایسے منصوبوں کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عظیم شخصیات کے پر جدید طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے مزید فلمیں بنانے پر زور دیا تاکہ دیکھنے والے اس بات کو سمجھ سکیں کہ اسلام کی ترقی اور بقاء کی خاطر ان شخصیات نے کتنی قربانیاں پیش کیں ہیں۔

مسٹر اظہرالخامس نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور سید احمد صافی کی جانب سے اس عزت افزائی اور حوصلہ افزائی پر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: روز بہ ایک ڈرامیٹک فلم ہے۔ یہ فلم حضرت سلمان محمدی اور ان حالات کے بارے میں ہے جو انہیں حق اور سچ کی تلاش میں پیش آئے۔

اس فلم کا زیادہ تر حصہ ایران کے فلم پروڈکشن سٹی نور تابان میں فلمایا گیا ہے۔ یہ فلم 59 منٹس پر مشتمل ہے اور اسے 24 دن کی شبانہ روز کوششوں کے بعد 2018 میں تیار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی الکفیل سینٹر فار پروڈکشن اینڈ آرٹسٹک فوٹوگرافی کی جانب سے حضرت ابو طالب علیہ السلام، حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا اور حضرت علی کے صحابہ حضرت مالک اشتر پر بہترین تاریخی اور شاندار فلمیں بنائی جا چکی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: