امام زمانہ(عج) کی 1185ویں سالگرہ کی مناسبت سے کربلا میں مقام امام مہدی(ع) کے پاس سالانہ جشن چراغاں

بروز سوموار 13شعبان المعظم 1440ھ بمطابق 19اپریل 2019ء کو رات کے وقت حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی 1185 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کربلا میں مقام امام زمانہ علیہ السلام کے پاس انیسواں سالانہ جشن چراغاں منعقد ہوا کہ جس میں مومنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس جشن میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی حیات مبارک کے سالوں برابر یعنی1185 شمعیں روشن کی گئیں اور ان شمعوں کی مدد سے یہ عبارت لکھی گئی: (المهديّ ناصرُ المؤمنين).
جشن چراغاں کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جس کے بعد عراق کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

دونوں مقدس روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئےروضہ مبارک حضرت امام حسین کے مسٹرافضل الشامی نے جشن سے خطاب کیا اور مومنین کو امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی سالگرہ کی پُر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کی۔ اور غیبت کے اس زمانہ میں مومنین پہ فرض ان امور کے بارے میں گفتگو کی کہ جن کا تعلق امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے انتظار اور ظہور کے حوالے سے ہے۔
اس محفل میں متعدد شعراء کرام نے امام زمانہ علیہ السلام کے حضور اپنا منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا کہ جن میں عراق کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے دیگر شعراء نے امام زمانہ(ع) اور اہل بیت علیھم السلام کی شان میں قصائد پڑھ کر حاضرین سے داد تحسین حاصل کی.

اس کے بعد امام زمانہ(عج) 1185 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 1185شمعیں روشن کی گئیں۔
واضح رہے کہ 9/4/2003ء کو عراقی شہر صویرہ سے تعلق رکھنے والے الحاج مقداد کریم ھادی نے اس جشن چراغاں کا آغاز کیا اور پہلی مرتبہ مقام امام زمانہ(ع) کے پاس امام زمانہ(ع) کے زندگی کے سالوں کے برابر شمعیں روشن کر کے ایک منفرد جشن کی بنیاد رکھی کہ جو ہر سال دونوں مقدس روضوں کی طرف سے منایا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: