شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے نیمہ شعبان کے موقع پر زیارت کی خاطر کربلا آنے والوں اور ان کی خدمت میں مصروف عمل مواکب کے لیے خاص تعلیمات اور ہدایات

حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے تحت کام کرنے والے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے پندرہ شعبان کی مناسبت سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین اور انجمنوں کے لیے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس سلسلہ میں شعائر حسینی اور انجمنوں کے سیکشن کے نمائندے نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے سیکشن کی طرف سے زائرین کی خدمت کرنے والی اور حرموں میں زیارت کے موقع پر آنے والی تمام انجمنوں اور تنظیموں کو یہ ہدایات پہلے ہی پرنٹ کر کے بھیجوا دی گئی ہیں ہماری درخواست ہے کہ تمام مومنین کربلا کے دونوں حرموں کی طرف سے صادر ہونے والی تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ زائرین کی خدمت کے لیے کیے گئے تمام انتظامی امور خوش اسلوبی سے انجام پا سکیں۔
1:۔ نماز کے اوقات میں نماز کے قیام اور اگر ممکن ہو سکے باجماعت نماز کے قیام کے ذریعے کربلا کے شہر کی قدسیت اور احترام کی حفاظت کریں۔
2:۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے صادر ہونے والی تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
3:۔ ہر انجمن اپنے مختص شدہ مقام پر ہی خدماتی امور سرانجام دے۔
4:۔ ہر انجمن صفائی کا مکمل خیال رکھے۔
5:۔ ہر شخص ایسے کاموں سے پرہیز کرے کہ جو قانون، کربلا کے دونوں حرموں کی طرف سے صادر ہونے والی تمام ہدایات اور عمومی اخلاقیات کے منافی ہیں۔
6:۔ ہر انجمن ایسے بورڈ کو سامنے رکھے کہ جس پر انجمن کا نام، انجمن کے صدر کا نام اور سیکشن کی طرف سے جاری کردہ کارڈ کا نمبر درج ہو۔
7:۔ ہر انجمن اپنے کاموں کو سرانجام دینے کے لیے ایسا طریقہ اختیار کرے کہ جو دوسروں کی زحمت کا سبب نہ بنے۔
8:۔ زیارت کے ایام کے بعد ہر انجمن اپنا سامان عمومی جگہوں سے اٹھا لے۔
9:۔ ہر انجمن شہر کے اندر کھانا پکانے کے لیے لکڑی کی بجائے گیس کے چولہے استعمال کرے۔
10:۔ کسی بھی دینی یا سیاسی شخصیت کی تصویر کو استعمال نہ کیا جائے تاکہ خالص طور پر خدا اور اہل بیت کی رضا کو حاصل کیا جا سکے۔
11:۔ ہر انجمن اپنے لاؤڈ سپیکروں کی آواز کو آہستہ رکھے اور اذان و نمازکے اوقات میں انھیں بند رکھے۔
12:۔ آتش بازی وغیرہ سے پرہیز کیا جائے۔

یہ بات واضح رہے کہ شعائر اور حسینی انجمنوں کا سیکشن ہی دونوں حرموں کی طرف سے کربلا میں آ کر عزاداری، جلوس، محافل اور دوسرے پروگرام منعقد کرنے والی ملکی اور غیر ملکی انجمنوں، ماتمی دستوں اور حسینی تنظیموں اور دیگر پروگراموں کی سرپرستی کرتا ہے۔

یاد رہے اربعین اور عاشوراء کے بعد سب سے زیادہ زائرین امام زمانہ(عج) کے جشن میلاد کے دن اور رات میں کربلا تشریف لاتے ہیں اور امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیار کا شرف حاصل کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: