نیمہ شعبان کے موقع پر آنے والے زائرین کے لیے ما بین الحرمین کے لاؤڈ سپیکرز سے خصوصی ہدایات اور گزارشات

نیمہ شعبان کے موقع پر امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت اور امام زمانہ(عج) کا جشن میلاد منانے کے لیے کربلا آنے والے دسیوں لاکھ کے اجتماع کو مذہبی، عقائدی، فکری اور ثقافتی طور پر مزید ثمر آور بنانے کے لیے ما بین الحرمین کے لاؤڈ سپیکرز سے خصوصی ہدایات اور گزارشات نشر کیا جا رہی ہیں۔
روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر انتظام ما بین الحرمین کے ایریا میں لگے لاؤڈ سپیکرز سے نشر ہونے والی ہدایات زائرین کو زیادہ تر پیش آنے والے شرعی مسائل کے حل پر مشتمل ہیں، اس کے علاوہ زائرین کو عقائدی، اخلاقی اور ثقافتی موضوعات پر بھی مختصر ترین انداز میں تعلیمات دی جا رہی ہیں جن سے زائرین کی بڑی تعداد استفادہ کر رہی ہے۔
اس منفرد سرگرمی کا مقصد زائرین کو اس مقدس مقام اور ماحول میں روحانی، علمی اور عبادتی
فیض باہم میسر کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: