اس نیمہ شعبان پہ کربلا میں 539سے زائد مواکب امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے زائرین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن نے بتایا ہے کہ اس نیمہ شعبان پہ ہمارے پاس رجسٹرڈ مواکب میں سے کربلا میں 539 مواکب زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں، اور ان کے علاوہ غیر رجسٹرڈ مواکب کی بھی بہت بڑی تعداد اس وقت زائرین کو کھانے، پینے، رہائش اور میڈیکل وغیرہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

مذکورہ سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ نے بتایا ہے کہ زائرین کو سروس دینے والے مواکب میں سے تقریبا سب کا تعلق عراق کے مختلف شہروں سے ہے البتہ چند دیگر ممالک کے مواکب بھی کربلا کے کچھ مقامات پر نظر آ رہے ہیں۔

مواکب کے علاوہ کربلا کے دونوں مقدس روضوں نے بھی نیمہ شعبان کے زائرین کے لیے اپنے تمام تر وسائل وقف کیے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: