نیمہ شعبانیہ کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی آئس فیکٹری مواکب اور زائرین کو برف کے ہزاروں بلاکس فراہم کر رہی ہے

الکفیل آئس فیکٹری کی طرف سے مواکب میں روزانہ برف کے ہزاروں بلاکس کی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ زائرین کو ٹھنڈا پانی پیش کرنے اور غذائی مواد کے تحفظ کے لئے اہل مواکب بڑی مقدار میں برف استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے برف کی مانگ میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی آئس فیکٹری زیارت اربعین کے ایام میں اپنی پوری پیداواری گنجائش کو بروے کار لا رہی ہے اور آئس بلاکس مواکب میں تقسیم کر رہی ہے تاکہ اہل مواکب کی ضرورت کو کسی حد تک پورا کیا جا سکے۔

فیکٹری کے اہلکار ٹرکس میں برف لوڈ کر کے کربلا آنے والے راستوں اور کربلا کے اندر موجود مواکب میں دن رات برف کے بلاکس تقسیم کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ روضہ مبارک کا واٹر فلٹر پلانٹ پینے کا پانی مواکب اور زائرین کے لیے مختص کردہ سروسز سائٹس کو فراہم کر رہا ہے اور اس کام کے لیے مختلف گنجائش کے واٹر ٹینکرز استعمال کیے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: