ما بین الحرمین سیکشن اپنے تمام وسائل زائرینِ شعبانیہ کے لیے بروے کار لائے ہوئے ہے

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر انتظام ما بین الحرمین کی انتظامیہ پندرہ شعبان کی مناسبت سے زیارت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے اور اس مقصد کے لیے وہ اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لائے ہوئے ہے۔

ما بین الحرمین کے ایریا کو دونوں مقدس روضوں کے زیادہ تر زائرین ناصرف روضوں میں پہنچنے کے لیے راستہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں بلکہ اسے عبادت، زیارت اور آرام کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ما بین الحرمین میں کام کرنے والے خدام کی ذمہ داریوں اور کام میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

لہذا یہاں کی انتظامیہ نے لاکھوں زائرینِ شعبانیہ کی آسان آمد ورفت، سیکورٹی، عبادت، زیارت اور ديگر امور کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کر رکھے ہیں جس میں درج ذیل امور سر فہرست ہیں:

عارضی رکاوٹوں کے ذریعے آنے جانے والوں کے لیے الگ الگ راستے،

عبادت یا زیارت کرنے والوں کے لیے جگہ کا انتظام جہاں قالین بچھائے گئے ہیں،

فول پروف سیکورٹی انتظامات،

نماز جماعت کا اہتمام،

امام مہدی(ع) کے جشن میلاد کا انعقاد،

اس پرمسرت مناسبت پر ما بین الحرمین میں تزیین و آرائش،

مسلسل صفائی کا انتظام،
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: