روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ نیمہ شعبان کی زیارت کے مراسیم بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئے ہیں اس مناسبت پہ زیارت کے لیے دسیوں لاکھ مومنین کو عبادتی ماحول فراہم کرنے اور دیگر خدمات کی فراہمی کے لیے امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک نے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے تھے مقدس روضوں کے علاوہ اہل کربلا کی بڑی تعداد گزشتہ کئی روز سے نیمہ شعبان کی مناسبت سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل رہی۔
15 شعبان کی رات اوردن میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی بہت زیادہ فضیلت ہے اور اسی فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے دسیوں لاکھ مومنین کربلا آئے، نیمہ شعبان کی رات اور دن کے ابتدائی حصہ میں زائرین کے رش کی وجہ سے پورے کربلا میں کہیں تِل رکھنے کی بھی جگہ نہ تھی ہر طرف مومنین تلاوت، زیارت ،نماز اور دیگر عبادتی سرگرمیوں میں مشغول نظر آئے اور یہ رش ظہرین تک باقی رہا البتہ ظہرین کے بعد رش میں واضح کمی دیکھائی دی اور لوگوں کو مراسیم زیارت کی تکمیل کے بعد واپس اپنے گھروں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو سروس فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے تھے۔