علامہ سید احمد صافی نے عراقی شہریوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی اور خاص طور پر کمیونیکیشن میں تعاون اور مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے عراقی شہریوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی اور خاص طور پر کمیونیکیشن میں تعاون اور مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سید احمد صافی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشلز کے ہمراہ الکفیل امنیہ کمپنی فار کمیونیکیشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اینجینیر عارف بہاش نے وفد کا استقبال کیا۔

سید احمد صافی نے کمپنی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا : کمپنی سوفیصد مقامی انسانی و مالی ذرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل قریب میں کمپنی پورے عراق میں کمیونیکیشنز کی سہولیات فراہم کر سکے گی۔ سید احمد صافی نے کمپنی کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نوجوانوں کو مختلف علمی وسائنسی بنیادوں پر سپورٹ فراہم کرنے اور مختلف تعلیمی اداروں کے درمیان علمی اور عملی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے مدد فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ کمپنی سٹوڈنٹس کو عملی طور پر تربیت فراہم کرتے ہوئے انجینرنگ کیڈر میں ایسے ماہرین تیار کرے کہ ہم غیر ملکی معاونت کے بغیر عراقی ٹیلنٹ اور مہارت پر انحصار کرتے ہوئے معاشرے کو جدید بنیادوں پر استوار کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: