روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور کوفہ یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے العلّامة الشيخ آغا بزرك الطهراني اور اسلامی ثقافتی ورثے کے احیاء کے لیے انکی کی خدمات پر کانفرنس کا انعقاد

’’ہماری ثقافت ہمارے آباؤاجداد کی عظمت کی نشانی اور ہمارے بچوں کے لئے مینار ہدایت ہے‘‘ کے عنوان کے تحت بروز جمعہ 20 شعبان 1440ہجری بمطابق 26 اپریل 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں العلّامة الشيخ آغا بزرك الطهراني اور اسلامی ثقافتی ورثے کے احیاء کے لیے انکی کی خدمات پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی۔ یہ کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور کوفہ یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی۔

اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اعلی علمی، ادبی اور ثقافتی شخصیات، مختلف اداروں سے آئے ہوئے وفود اور تاریخی ورثہ کے ماہرین نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجف اشرف مفکرین اور علماء کا گہوارہ ہے اور مرحوم شیخ محمد حسن العلّامة الشيخ آغا بزرك الطهراني بھی انہیں میں سے تھے اور اسلامی ثقافتی ورثے کے احیاء کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔

اس کے بعد کوفہ یونیورسٹی کے صدر کی جانب سے سائنٹیفیک افیئر ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر محسن عبادی اورکوفہ یونیورسٹی کے کالج ایجوکیشن ڈین کی جانب سے ڈاکٹر علي خضير حجّي نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس کے بعد کانفرنس کےریسرچ سیشنز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال اور القاسم ہال میں منعقد کیے گئے۔

اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے مسٹر احمد علی کی کتاب (مستدرك الذريعة الى تصانيف الشيعة) کی تقریب کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔

کانفرنس کے افتتاحی تقریب کے دوران کوفہ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کی جانب سے آغا تہرانی کے کام پر بنائی گئی پینٹنگز کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: