32ویں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر کے موقع پر کربلا کے مقدس روضوں کی جانب سے سمپوزیم کا انعقاد اورنماش میں بھرپور شرکت۔

32ویں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں کربلا کے دونوں مقدس روضے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام اپنے علمی، ادبی، ثقافتی اور خدماتی پبلیکیشنز کے ساتھ بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

32ویں سالانہ سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر کے موقع پر دونوں مقدس رضوں کی جانب سے جاری علمی، ادبی، ثقافتی اور سروسز پروجیکٹس کو متعارف کروانے کے لیے ایک خصوصی سمپوزیم کا انعقاد بھی کیا گیا۔ یہ سمپوزیم ایران کی مقامات مقدسہ کی نیوز ایجنسی کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔

یاسر محمد الزیدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: سمپوزیم کے دوران نمائش میں آنے والے وزیٹرز کو کربلا کے مقدس روضوں کی جانب سے جاری پروجیکٹس پر الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشنز کی بنائی گئی ڈاکومنٹری فلم دکھائی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں مقدس روضوں کی علمی، ادبی اور ثقافتی میدان میں خدمات، بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت اور نمایاں حیثیت، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دار الکفیل کی جانب سے 418 نئی کتابوں اور انسائیکلوپیڈیا کی پبلیشنگ اور 25 کتابوں کا یورپ کی مختلف زبانوں میں ترجمہ اور دیگر علمی امور پر کئے گئے کام کو متعارف کروایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تقریب کے اختتام پر سمپوزیم کے انعقاد پر معاون نیوز ایجنسی کے صحافیوں کو اعزازی اسناد اور شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔

تہران میں جاری عالمی کتابی نمائش میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے لیے مختص کردہ جگہ کو دونوں مقدس روضوں کی فکری و ثقافتی منشورات کے علاوہ بھی ایک خاص سبب کے تحت مومنین کی نظروں کا مرکز قرار دیا جارہا ہے اور وہ سبب وہاں موجود دونوں مقدس روضوں کے گنبدوں پر لہرانے والے عَلَم ہیں۔

شفاف صندوقوں میں رکھے ہوئے ان علموں کی زیارت کے لیے مومنین کی بڑی تعداد آرہی ہے اور مومنین ان کی زیارت کو اپنے آنکھوں کا روحانی و معنوی سرمہ قرار دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: