علامہ سید احمد صافی کی العلّامة الشيخ آغا بزرك الطهراني پر ہونے والی بین الاقوامی علمی کانفرنس میں شرکت کرنے والی علمی شخصیات کے وفد سے ملاقات

’’العلّامة الشيخ آغا بزرك الطهراني اور اسلامی ثقافتی ورثے کے احیاء کے لیے انکی کی خدمات‘‘ پر ہونے والی بین الاقوامی علمی کانفرنس میں شرکت کرنے والے علماء، پروفیسرز اور ریسرچرز کے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفد کے شرکاء نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اسلامی ثقافتی ورثہ کی بحالی، حفاظت اور احیاء کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بے حد سراہا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے عراق میں ثقافتی ورثہ کے مراکز کے قیام کو اس سلسلہ میں ایک بڑی اور تاریخی کامیابی قرار دیا۔

اس موقع پر اس کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے انچارج شیخ عمار الھلالی جن کا تعلق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے ہے نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ایسی کانفرنس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے کیونکہ ایسی کانفرنسسز اسلامی ثقافتی ورثہ کے احیاء اور اس ضمن میں کرنے والی عظیم شخصیات کو متعارف کروانے کا ایک موثر ذریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ فکری روشن خیالی کے فروغ کے لیے بھی ایسی کانفرنسسز کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

اس موقع پرعلامہ سید احمد صافی نے مستقبل میں ایسے پروجیکٹس کے حوالے سے کئی اہماوردلچسپ آئیڈیاز بھی پیش کیے اور ممتاز علماء، پروفیسرز اور محقیقین کا کانفرنس میں شریک ہونے اور کانفرنس کے دوران اپنے قیمتی اور گراں قدر آئیڈیاز اور ریسرچرز پیش کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: