’’العلّامة الشيخ آغا بزرك الطهراني اور اسلامی ثقافتی ورثے کے احیاء کے لیے انکی کی خدمات ‘‘پر پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب

العلّامة الشيخ آغا بزرك الطهراني اور اسلامی ثقافتی ورثے کے احیاء کے لیے انکی کی خدمات پر پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب بروز جمعہ بعد از دوپہر 20 شعبان 1440 ہجری بمطابق 26 اپریل 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام امام حسن ہال میں منعقد ہوئی۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی اور کوفہ یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھے گی۔ اس کے بعد کانفرنس کے ایوننگ ریسرچ سیشنز کا آغاز ہوا۔ یہ ریسرچ سیشنز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دو الگ الگ ہالز امام حسن ہال اور القاسم ہال میں منعقد کیے گئے تھے۔ان ریسرچ سیشنز کے دوران 11 محققین کی جانب سے تحقیقی مقالات پیش کئے گئے۔ ریسرچ سیشنز کے اختتام پر اس کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے الشيخ محمود درياب نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کانفرنس میں آنے والے ریسرچرز اور شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد کانفرنس میں شریک ڈاکٹر نعمة عبد الصّمد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے قیمتی ثقافتی ورثہ کے احیاء کے لیے کانفرنس کے انعقاد پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کا بطور خاص شکریہ ادا کیا اور اس کانفرنس کی اہمیت و افادیت کو سمجھتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی مفکرین اور محققین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد کانفرنس میں پیش کی گئی سفارشات کا اعلان کیا گیا۔ کانفرنس کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر اور دوسرے سینئر آفیشلز نے شرکاء کو اعزازی اسناد اور شیلڈز پیش کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: