روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے منصوبے نہایت شاندار اور صوبائی وملکی سطح پر عراقی عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں:وزیرخزانہ عراق

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبے نہایت شاندار اور صوبائی وملکی سطح پر عراقی عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔ ایسے منصوبوں کونہ صرف مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے بلکہ انھیں سرکاری حمایت اور مدد فراہم بھی کی جانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار عراق کے وزیرخزانہ فؤاد محمد حسين نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مختلف سائٹس اور مراکز کے دورے کے دوران کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر اور کئی سینئر آفیشلز بھی اس وزٹ کے دوران وزیر خزانہ کے ہمراہ تھے۔

سب سے پہلے وزیر خزانہ نےدارالکفیل فار پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ کا وزٹ کیا۔ دار الکفیل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فراس الإبراهيمي نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں یہاں جدید آلات اور مشینوں کے ذریعے پرنٹنگ اور پروڈکشن کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دارالکفیل فار پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ نہ صرف روضہ مبارک کے تمام ذیلی اداروں کی پرنٹنگ اور پبلشنگ ضروریات کو پورا کر رہا ہے بلکہ وزارت تعلیم عراق، کئی دوسرے اداروں اور مصنفین کی کتابوں کو بھی پرنٹ اور پبلش کر رہا ہے۔

اس کے بعد وزیر خزانہ کو العباس ریزیڈینشل کمپلیکس کا وزٹ کروایا گیا۔ یہ کمپلیکس کربلا میں سب سے بڑا اور جدید ترین ریزیڈنشل ایریا ہے۔ یہ رہائشی کمپلیکس بہترین انفراسٹکچر کے ساتھ ساتھ جدید ترین سہولیات پر مشتمل ہے۔

اس کے بعد وزیرخزانہ نے زیر تعمیر الکفیل ٹیکنیکل گیراج کا دورہ کیا۔ یہ گیراج ملکی سطح کا جدید ترین اور سب سے بڑا گیراج ہے اور عراق میں ٹیکنیکل آئیکون کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس کے بعد وزیر خزانہ نے وفد کے ہمراہ الجود کمپنی فار ٹیکنالوجی آف انڈسٹری اینڈ ماڈرن ایگریکلچر کا دورہ کیا۔ وزیر خزانہ نے کمپنی میں جدید ترین مشینوں اور طریقہ کار کے تحت تیار ہونے والی اعلی کوالٹی کی حامل مصنوعات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپنی عراق کی معیشت کی بہتری اور خودکفالت کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

اپنے دورے کے اختتام پر وزیرخزانہ نے الکفیل ہاسپٹل کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر جاسم ابراہیمی نےوفد کو خوش آمدید کہا اور وفد کو ہاسپٹل میں فراہم کی جانے والی جدید ترین طبی سہولیات، جدید طریقہ علاج اور خدماتی سروسز کے بارے میں آگاہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: