امان ثقافتی سیمینار میں روضہ مبارک کی منشورات اور کتابیں محقیقین کے لیے کشش اور دلچسپی کا باعث ہیں

عراق کے شہر دیوانیہ میں جاری دسویں سالانہ امان ثقافتی سیمینار کے ضمن میں کتابوں کی نمائش جاری ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنے مذہبی، فکری، ثقافتی اور ادبی منشورات کے ساتھ نمائش میں بھرپور شرکت کررہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی فکری کاوشوں پر مشتمل سٹال تمام لوگوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ خاص طور پر اس فیسٹول میں شریک محققین اور مہمان روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور روضہ مبارک کی منشورات اور کتابیں محقیقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسٹال پر آنے والی نمایاں علمی اور ثقافتی شخصیات میں لبنان کے معروف محقق الشيخ محمد كنعان، سعوديّ عرب کے محقق السيّد منير الخبّاز، بغداد میں اعلی دینی قیادت کے نمائندے الشيخ حسين آل ياسين اور نامور ملکی وغیرملکی علمی، ادبی اور ثقافتی شخصیات شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: