روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری اور دار المخطوطات کا شمار عرب دنیا کی ان اولین لائبریریوں اور اداروں میں ہوتا ہےجو کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید ترین سسٹم RDA سے منسلک ہو چکے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کا شمار عرب دنیا کی جدیدترین اوران اولین لائبریریوں اور اداروں میں ہوتا ہےجو کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید ترین سسٹم RDA سے منسلک ہو چکے ہیں۔ اس بات کا اعلان چوتھی ریجنل کانفرنس آف عرب لائبریریز IFLA کے دوران کیا گیا۔ یہ کانفرنس حال ہی میں یو اے ای میں منعقد کی گئی تھی۔

کانفرنس میں ڈاکٹر محمد فتحی الہادی نےتحقیقی مقالہ پیش کیا جس میں کہ عرب دنیا کی ان لائبریریوں اور اداروں کا جامع مطالعہ کیا گیا تھا جو کہ RDA سے منسلک ہیں۔ ڈاکٹر محمد فتحی نے اپنے تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے ان لائبریریوں اور اداروں کا بھی ذکر کیا جو کہ کیٹلاگنگ اور کلاسیفیکیشن کے اس جدید ترین نظام سے منسلک ہو چکے ہیں جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات بھی شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: