دسواں سالانہ امان ثقافتی سمینار چار روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر

دسواں سالانہ امان ثقافتی سمینار چار روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ اس ثقافتی سیمینار کی اختتامی تقریب بروز ہفتہ 21 شعبان 1440 ھجری بمطابق 27 اپریل 2019 کو دیوانیہ میں منعقد ہوئی۔ سالانہ امان ثقافتی سیمینار امام صادق علیہ السلام فاؤنڈیشن کیجانب سے ہر سال روضہ مبارک حضرت علی علیہ السلام، روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام، روضہ مبارک امام موسی کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے دیوانیہ شہر میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سیمینار کا موضوع گفتگو مہدویت ہے۔ اس سیمینار میں شرکت کرنے والے افراد مہدویت کو دینی و عقائدی لحاظ سے ثابت کرنے اور ہر مومن کا اس پر عقیدہ رکھنے پر دلائل پیش کرتے ہیں۔

سیمینار کی اختتامی تقریب کے ریسرچ سیشن کے دوران ڈاکٹر حلیمہ عبدالجبار اور لبنان سے آئے ہوئے محقق شیخ محمد کنعان نے امام حجہ حضرت مہدی علیہ السلام پر اپنے تحقیقی مقالات پیش کئے۔

تقریب کے اختتام پر فیسٹیول میں شریک مہمانوں اور ریسرچرز کو اعزازی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: