لاہور ہوائی اڈے پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کا پرتپاک استقبال

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا وفد پاکستان کے دورے پر آج لاہور پہنچا جہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا، لاہور ایئر پورٹ پر ملک کی نامور مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے وفد کا خیر مقدم کیا۔
پاکسان میں قیام کے دوران یہ کربلائی وفد مختلف سرکاری، مذہبی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کرے گا اور پاکستان میں رہنے والے محبان اہل بیت(ع) کے کئی اجتماعات میں بھی شرکت کرے گا۔
پاکستان ہائی کورٹ کے سینیئر جج سید مظاہر علی اکبر نقوی کی دعوت پر پاکستان آنے والا روضہ مبارک کے خدام کا وفد دونوں ممالک اور خاص طور پر وہاں رہنے والے محبان اہل بیت(ع) کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے پاکستان میں رہنے والے مومنین کربلا کے مقدس روضوں اور وہاں مدفون ہستیوں سے گہری عقیدت رکھتے ہیں اور ان مقامات مقدسہ کی انتظامیہ اور حرموں کے خدام کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: