قرآن انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کی طالبہ کا مقابلہ حفظ قرآن وتلاوت میں ملکی سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے قرآن انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کی طالبہ زہراء حسین نےمقابلہ حفظ قرآن وتلاوت برائے مڈل اسکول طالبات میں ملکی سطح پر اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ مقابلہ حفظ قرآن وتلاوت ایجوکیشن گورنیٹ بغداد کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں تعلیمی اداروں کے نمائندوں، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ مقابلہ کئی مراحل پر مشتمل تھا اور مختلف مراحل سے کوالیفائی کرنے والی طالبات ہی فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب کی گئی تھیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کی طالبہ کا یہ اعزاز روضہ مبارک کی ان مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے جومعاشرے میں قرآن فہمی اور قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: