سکولز الساقی اور دار العمید نے اپنے 313 بچوں اور بچیوں کے اعزاز میں گریجویشن تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر تحت چلنے والے کنڈرگارٹن سکولز الساقی اور دار العمید نے بروز منگل 24 شعبان 1440 ھ بمطابق 30اپریل 2019 کو اپنے 313 بچوں اور بچیوں کے اعزاز میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب الكليني(قدّس سرّه) سروسز کمپلیکس میں منعقد کیی گئی تھی۔ اس تقریب میں بچوں کے والدین، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایجوکیشن اور ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفیشلز اور کنڈرگارٹن اسکولز کے سٹاف نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کنڈرگارٹن اسکولز کے کوآرڈینیٹر مسٹر وسيم عبد الواحد النافعي نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنڈرگارٹن سے فارغ التحصیل ہونے والے بچوں کے والدین کو مبارکباد پیش کی پیش پیش کی اور شعبان المبارک کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے ان بچوں کو ’’میلاد الاقمار‘‘ بیج کا نام دیا۔

گریجویشن تقریب کے دوران بچوں نے کئی دلچسپ سٹیج پرفارمنسز بھی پیش کیں جن میں نظمیں، ترانے اور سٹیج پلے شامل تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: