تیسراسالانہ الکفیل کلچرل یوتھ کمپٹیشن اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے طالب علموں میں علمی، فکری اور مذہبی آگاہی کے فروغ کے لیے منعقد کردہ تیسراسالانہ الکفیل یوتھ کمپٹیشن اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ یہ یوتھ کمپٹیشن ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن مثنی گورنیٹ کے تعاون سے مڈل اسکول سٹوڈنٹس کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔

اس مقابلے کی اختتامی تقریب سامرہ کے احمد عبد جاسم ہال میں منعقد کی گئی۔ اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندہ وفد، ڈائریکٹر جنرل آف ایجوکیشن مثنی، تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے وفود، اساتذہ، طالب علموں اور طالبعلموں کے خاندانوں کی بڑی تعداد نےشرکت کرتے ہوئے ان ذہین اور ہونہار بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہدائےوطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد تقریب سے بالترتیب ڈائریکٹر جنرل آف ایجوکیشن ساعت غدیر اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے آفیشل شیخ کمال الکربلائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کو یہ پیغام دیا کہ اہل بیت کی تعلیمات اور فکر پر عمل پیرا ہوکر ہی عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ان مقابلوں کے ونرز کو انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ ان مقابلوں میں 200 سے زائد بچوں نے حصہ لیا تھا جن میں جیوری کمیٹی کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق پچاس بچے کامیاب قرار دیئے گئے تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: