الکفیل نیشنل پروجیکٹ فار یوتھ کے تحت عراقی یونیورسٹیوں کے طالبعلموں کی بنائی ہوئی سائنسی و علمی تخلیقات کی نمائش کے لئے دوسری سالانہ الکفیل سائنسی نمائش ومقابلہ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل نیشنل پروجیکٹ فار یوتھ کے تحت عراقی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے طالبعلموں کی بنائی ہوئی سائنسی و علمی تخلیقات کی نمائش اور حوصلہ افزائی کے لئے دوسری سالانہ الکفیل سائنسی نمائش ومقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سائنسی مقابلے کے انعقاد کا مقصد طالبعلموں کی سائنسی، علمی اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی سائنسی اور علمی ترقی کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس پر وقار تقریب میں اہم شخصیات ،مختلف اداروں سے آئے ہوئے وفود، تعلیمی اداروں کے نمائندوں، اساتذہ، طالبعلموں اور طالبعلموں کے خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے ان ذہین اور ہونہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی۔ کیونکہ یہ جوان اور بچےعراق کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

مقابلے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہدائےوطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد تقریب سے بالترتیب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشل ڈاکٹر عباس رشید الموسوی، منسٹری آف ہائیرایجوکیشن کے نمائندے ڈاکٹر نبیل الاعرجی، منسٹری آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر آف انٹرنشپ ڈاکٹریوسف خلف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی اور جنگ کے بعد بحالی کے عمل میں یونیورسٹیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے دوران پہلی سالانہ الکفیل سائنسی نمائش و بمقابلہ کے بارے میں ایک ڈاکومنٹری فلم بھی پیش کی گئی۔ اس کے بعد نمائش کا باضابطہ افتتاح کیا گیا اور تقریب کے شرکاء نے طالبعلموں کی بنائی گئی سائنسی و فنی اشیاء میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے انہیں بے حد سراہا۔

اس سائنسی نمائش ومقابلہ میں ملک بھر کی 38 یونیورسٹیوں کی جانب سے 68 سائنسی تخلیقات نمائش کیلئے پیش کی گئی تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: