قریۃ البشیرکی داعش سے آزادی کی یادگار فتح کو منانے کے لئے تیسری سالانہ تقریب کا انعقاد

بروز بدھ 25 شعبان 1440 ھ بمطابق یکم مئی 2019 قریۃ البشیرکی داعش سے آزادی کی یادگار فتح کو منانے کے لئے تیسری سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے قریۃ البشیر میں منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں مذہبی، ثقافتی اور علمی شخصیات کے علاوہ سرکاری اداروں سے آئے ہوئے وفود، عراق کے مقدس روضوں کے آفیشلز، سیکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں اور حشد شعبی کے رضاکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد کرکوک میں اعلی دینی قیادت کے نمائندے سید قنبر الموسوی نے قریۃ البشیرکے لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تقریب سے خطاب کیا۔

اس کے بعد العباس فائٹنگ سکواڈ کے کمانڈر شیخ میثم الزیدی نے خطاب کیا اور کہا قریۃ البشیر کی آزادی کی جنگ ایک قومی جنگ تھی جس میں عرب فورسز، ترکفورسز اور حتیٰ کہ پیشمرگ فورسز سب نے مل کر جدوجہد کی اور جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے اس پاک سرزمین کو دشمن کے چنگل سے آزاد کرایا۔

اس کے بعد پاپولر موبلائزیشن کے ۱۶ بریگیڈ کے کمانڈر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے دوران مادر وطن کی آزادی کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے مجاہدوں کی شجاعت اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ترانے اور نظمیں بھی پیش کی گئیں۔

تقریب کے اختتام پر قریۃ البشیر کو آزاد کروانے کی جنگ کے دوران داعش کی ان اشیا کی نمائش بھی لگائی گئی تھی جو کہ العباس فائٹنگ سکواڈ نے جنگ کے دوران اپنے قبضے میں لی تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: