روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا وفد پاکستان کے شہر لاہور کے دورے پر ہے۔ وفد نے لاہور میں قیام کے دوران شہر کی نامور اور ممتاز مذہبی، سماجی، ثقافتی، علمی اور ادبی شخصیات سے ملاقات کی۔ وفد کے پاکستان کے دورے کا مقصد ملک میں پرامن بقائے باہمی اور حصول ترقی میں اعلی دینی قیادت، مقدس روضوں اور خصوصا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کردار کو ممتاز پاکستانی شخصیات میں متعارف کروانا ہے۔ وفد نے ملاقات کے دوران اعلی پاکستانی شخصیات کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تعلیم، صحت، ثقافت، تعمیرات، انجینئرنگ اور دیگر شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی خدمات اور پروجیکٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
اس ملاقات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشل عدنان موسوی، امریکہ میں روضہ مبارک حضرت عباس کے نمائندے محمدجواد سلامی اورشعبہ شعائر حسینی کے انچارج الحاج ریاض نعمہ نے روضہ مبارک کے اہم منصوبوں کا مختصر تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہمارا یہاں آنے کا مقصد مقامات مقدسہ اور تمام اسلامی ممالک کے مومنین کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
اس ملاقات کے دوران پ پاکستانی شخصیات نے اس بات کا اعتراف کیا کہ امن، ترقی اور پرامن بقائے باہمی کے حصول کے لئے اعلی دینی قیادت اور مقامات مقدسہ کے کردار اور خدمات کی بدولت نہ صرف عراق میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں بلکہ تمام مسلم معاشروں تک ان کے ثمرات پہنچ رہے ہیں اور تمام امت مسلمہ کو اس پر فخر ہے۔
ملاقات کے دوران نامور پاکستانی شخصیات نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی لاہور آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اسے اپنے لیے باعث افتخار قرار دیا۔