پانچ مختلف زبانوں میں ترجمہ کی گئی سینکڑوں کتابوں کے ساتھ الکفیل دارالترجمہ کی32ویں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں پہلی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل دارالترجمہ کا قیام تین سال پہلے سینٹر فار کلچر اینڈ انٹرنیشنل میڈیا کے ذیلی ادارے کے طور پر کیا گیا تھا۔ الکفیل دارالترجمہ اس تین سال کے مختصر عرصے کے دوران اب تک 10 مختلف زبانوں میں 100 سے زائد کتابیں شائع کر چکا ہے۔

32ویں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں الکفیل دارالترجمہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے پہلی مرتبہ شرکت کرتے ہوئے اپنی کتابوں اور منشورات کو نمائش کیلئے پیش کیا ہے۔

جاسم محمد السعیدی جو کہ اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کررہے ہیں نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہم 2005 سےاس نمائش میں شرکت کرتے آرہے ہیں اور ہمیشہ ہی سے ہماری یہاں شرکت لوگوں کی توجہ اور دلچسپی کا باعث بنتی ہے۔ ہمارے ادارے دارالترجمہ نے پہلی بار شرکت کے باوجود بہت توجہ حاصل کی ہے۔ دارالترجمہ کے سٹال پر لوگوں اور خاص طور پر غیر ملکی وفود کی دلچسپی اور کتابوں اور پبلکیشنز کی ڈیمانڈ زیادہ دیکھنے میں آئی ہے۔ اس نمائش کے مہمان خصوصی جن کا تعلق عوامی جمہوریہ چین سے تھا نے بھی دارالترجمہ کے سٹال میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے یہاں موجود کتابوں اور منشورات کو بے حد سراہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: