الکفیل سینٹر فار پروڈکشن اینڈ آرٹسٹک فوٹوگرافی کی جانب سے عظیم صحابہ حضرت سلمان محمدی پر بنائی گئی فلم ’’روزبہ‘‘ نمائش کے لئے پیش

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سینٹر فار پروڈکشن اینڈ آرٹسٹک فوٹوگرافی کی جانب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم صحابہ حضرت سلمان محمدی (سلمان فارسی) پر ’’روزبہ‘‘ کے نام سے ایک ڈرامیٹک فلم بنائی گئی ہے۔ یہ فلم حضرت سلمان محمدی اور ان حالات کے بارے میں ہے جو انہیں حق اور سچ کی تلاش میں پیش آئے۔

’’روزبہ‘‘ کو پہلی مرتبہ 4 اپریل 2019 کو بغداد نیشنل تھیٹر میں خصوصی طور پر میڈیا پرسنز، فنکاروں اور سینما ہالز کے مالکان کو دکھایا گیا تھا۔ ان تمام ناظرین کی جانب سے فلم کو بے حد پذیرائی ملی اور فلم کی شاندار ہدایتکاری اور سکرین پلے کو بے حد سراہا گیا۔ سینما ہاؤسز کے مالکان نے ’’روزبہ‘‘ میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اسے اپنے ہاؤسز میں دکھانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

اب یہ فلم عمومی طور پر بغداد کے نیشنل تھیٹر میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔ اس فلم کی نمائش مسلسل تین دن تک جاری رہے گی اور یہ فلم 3 مئی سے لے کر 5 مئی (27/ 28/ 29 شعبان 1440هـ) تک روزانہ شام 6.00 مذکورہ بالا تھیٹر میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: