مرکز برائے خاندانی ثقافت کے ’’مفاتيح السعادة‘‘ کورس میں داخلے جاری ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مرکز برائے خاندانی ثقافت عراقی خاندانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف منصوبوں اور پروگرامز کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں مرکز کی جانب سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے لئے ’’مفاتيح السعادة‘‘ (خوشی کی چابیاں) کے نام سے ایک پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

عیدالفطر کے بعد اس پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹیوں کی طالبات اور ملازم پیشہ خواتین کو پرسکون اور خوشحال خاندانی زندگی گزارنے کے طریقوں اور اصول و ضوابط کو سکھانے کے لئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام ماہرین کی زیرنگرانی مندرجہ ذیل دو موضوعات پر منعقد کیے جائیں گے۔

  • - شخصیت سازی
  • - خاندانی معاملات زندگی کو خوش اسلوبی سے چلانے کا فن

ان پروگرامز میں شرکت کرنے والی خواتین اور طالبات کو روضہ مبارک علیہ السلام کی جانب سے مفت آمدورفت کی سہولت مہیا کی جائے گی جبکہ پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے دوسرے شہروں سے آنے والی خواتین اور طالبات کو قیام اور طعام کی مفت سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

مزید معلومات اور پروگرام میں اندراج کیلئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

07828884555 واٹس ایپ، وائبر، ٹیلیگرام۔

ایڈریس: مركزُ الثقافة الأسريّة التابع للعتبة العبّاسية المقدّسة / كربلاء المقدّسة / حيّ الملحق / شارع مستشفى الحسين العام / بناية مركز الصدّيقة الطاهرة / الطابق الخامس.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: