روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعلیمی، رہنمائی اور آگاہی پروگرام میں 180 طالبات کی شرکت۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ الخطابہ الحسینیہ کی جانب سے طالبات کے لیے تعلیمی، رہنمائی اور آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں الرتاج مڈل اسکول کی 180 طالبات کو مدعو کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام شیخ کیلینی کمپلیکس میں منعقد کیا گیاتھا۔ یہ پروگرام طالبات میں علمی، فکری اور ثقافتی آگاہی کے فروغ کے لیے کئی سرگرمیوں پر مشتمل تھا اور امید کی جاتی ہے کہ پروگرام طالبات کی تعلیمی اور روزمرہ کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائے گا۔

شعبہ خطابہ الحسینیہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروفیسر تغريد عبد الخالق التميمي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے اس پروگرام میں ہونے والی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: یہ پروگرام بچیوں میں تعلیمی و سماجی آگاہی کے فروغ کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے دوران ہونے والی اہم سرگرمیاں یہ ہیں۔

شہدائے وطن اور فتوی دفاع وطن کی دہانی کرائی گئی کیونکہ اس فتوے اور شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم یہاں یہ پروگرام کرنے کے قابل ہیں۔

طالبات میں فکرو شعور کے فروغ کے لیے ایک تربیتی اور رہنمائی لیکچر دیا گیا۔

ایک ثقافتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچیوں کو اس عمر میں درپیش مسائل اور ان سے نمٹنے کے طریقہ کار کے حوالے سے بات کی گئی۔

شخصیت سازی کے حوالے سے بھی ایک ورکشاپ اس پروگرام کا حصہ تھی۔ اس ورکشاپ کے ذریعے بچیوں کو اپنی کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے ایک مضبوط اور بہتر انسان بننے اور زندگی میں درپیش مشکلات پر قابو پانے کے حوالے سے بات کی گئی۔

زندگی میں مختلف طرح کے پریشرز کا سامنا کرنے اور مثبت طرز عمل اور مثبت تبدیلی کے حوالے سے ایک گائیڈنگ لیکچر بھی اس پروگرام کا حصہ تھا۔

ڈاکٹر عبیر عبدالرسول کی جانب سے عقائد اور جدید زندگی پر بھی ایک جامع لیکچر دیا گیا۔

ڈسکشن سیشن کے دوران بچیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے مدلل اور واضح جوابات دیئے گئے۔

بچیوں میں نماز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے نماز باجماعت نماز کے قیام پر زور دیا گیا۔

پروگرام کے اختتام پر بچیوں کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریسٹورینٹ میں بچیوں کے لئے دعوت طعام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: