دوسرا سالانہ الکفیل سائنسی نمائش ومقابلہ تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے تحت منعقد ہونے والی الکفیل سائنسی نمائش ومقابلہ تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ اس نمائش و مقابلہ کی اختتامی تقریب بروز جمعہ 27 شعبان 1440ھجری بمطابق 3 میں 2019 کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں تعلیمی اور سرکاری اداروں سے آئے ہوئے وفود، طالبعلموں اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہداء وطن کے یہ سورہ فاتحہ پڑھے گی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد بالترتیب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سےڈاکٹر عباس رشید موسوی اور منسٹری آف ہائیرایجوکیشن اینڈ سائنٹیفک ریسرچ کی جانب سے ڈاکٹر موسی الموسوی نے تقریب سے خطاب کیا۔

اس کے بعد اس نمائش ومقابلہ کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹریوسف خلف نے تقریب سے خطاب کیا اور اس نمائش و مقابلے کے انعقاد کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور میڈیکل اینڈ انجینئرنگ کیٹیگریز میں جیتنے والے طالب علموں کے ناموں کا اعلان کیا۔

تقریب کے اختتام پر اس نمائش ومقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طالب علموں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا اور انہیں ملک و قوم کی علمی اور سائنسی ترقی کی خاطر اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے بھی کہا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: