روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد نے لاہور میں مقیم اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی السیستانی کے نمائندے علامہ سید حافظ حسین نجفی سے ملاقات کی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے آج لاہور میں مقیم اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی السیستانی کے نمائندے علامہ سید حافظ حسین نجفی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مقدس روضوں اور خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے دینی و سماجی خدمات خدمات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ سید ریاض حسین نقوی نے روضہ مبارک کی طرف سے پیش کی جانے والی دینی، ثقافتی، سماجی اور علمی خدمات کو بہت سراہا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی پاکستان آمد کو یہاں کے مومنین کے لیے ایک روحانی قوت قرار دیا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی نیک خواہشات پر مشتمل پیغام بھی علامہ سید حافظ حسین نجفی تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ اس دورے کا مقصد پاکستان میں رہنے والے محبان اہل بیت کے حالات کے بارے میں آگہی حاصل کرنا ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور محبان اہل بیت کے درمیان موجود تعلق کو مزید فروغ دینا ہے۔

یہاں اس بات کو واضح کرتے چلے کہ علامہ سید حافظ حسین نقوی لاہور کی قدیم ترین دینی درسگاہ جامعہ المنتظر کے سربراہ ہیں۔ اس درسگاہ میں سینکڑوں طلاب زیرتعلیم ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں اس درسگاہ کی شاخیں علم کی روشنی پھیلا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: